?️
اسلام آباد{سچ خبریں} گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس عمر عطا بندیال، کمیٹی ممبران اور تمام صوبوں کے آئی جیز نے شرکت کی۔ اور چیف جسٹس نے پولیس افسران کی ڈگریوں کی چیکینگ کا آرڈر دیا۔
چیف جسٹس نے اجلاس کے دوران صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام پولیس فورس میں شامل لوگوں کی ڈگریاں چیک کرنے کا عمل شروع کیا جائے اور اس کا آغاز تمام موجودہ آئی جیز اور ایس پی لیول کے افسران سے کیا جائے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تقرر اور تبادلوں کا اختیار کسی اور کی بجائے آئی جیز کے پاس ہونا چاہیے اور یہ کہ پولیس پر دباؤ کو بھی ختم کیا جائے۔
اجلاس کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فرائض سے غفلت پر آٹھ سو چون افسروں کو اب تک سزائیں دی جا چکی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کو مشکلات درپیش ہیں کیونکہ محکمے کو گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے امریکہ سے اسرائیل شام مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی
?️ 12 جون 2025ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے
جون
اسحٰق ڈار کی مالی امداد کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار مالی تعاون حاصل کرنے
نومبر
امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے
جون
مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین
اگست
تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی
اگست
کیا بینی گانٹز استعفیٰ دیں گے؟
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر نے اعلان کیا کہ وہ آج
جون
ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت
فروری
طالبان نے افغانستان کے ایک اور اہم علاقے پر قبضہ کرلیا، افغان فوج اور طالبان کے مابین شدید جنگ جاری
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے ایک اور اہم علاقے غزنی
جولائی