?️
اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ق لیگ کی قیادت سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز کی ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک تھےجبکہ چوہدری شجاعت گھر پر موجود تھے لیکن ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے؟
اس پر حکومتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کو وزرات اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔
حکومتی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلیٰ لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں ۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کیلئے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب: بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کی تقسیم میں ’کوتاہی‘ پر محکمہ صحت کے 12 اہلکار معطل
?️ 25 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے مبینہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی
ستمبر
عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی
مارچ
ایران کے خلاف جنگ کے نتائج؛ دنیا بھر میں ایئر لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:روس کی ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کی سربراہ مایا لامیدزے
جون
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون
اپریل
امریکی نوجوان نسل اپنے اسرائیل نواز والدین کے برعکس فلسطینیوں کے حامی کیوں ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ سے زیادہ کی
جنوری
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی حملوں کے بعد عالمی میڈیا
مئی
ویانا میں شہید فلسطینی صحافی کو عالمی خراج عقیدت
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے پچھترویں عالمی کانفرنس میں،
اکتوبر
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ