?️
اسلام آباد {سچ خبریں} مسلم لیگ ن کے راہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لخت چگرمریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کابینہ میں وزیر نہیں بلکہ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر نیب کو چلا رہے ہیں اور ڈیوڈ روز کو آگے ٹاؤٹ کر لیا ہے۔ کاوے موسوی نے کہا کہ شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن مانگ رہا تھا۔ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی کام ہے کہ وہ نام سامنے نہیں آنے دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب لاپتا ہیں اور اس وقت شہزاد اکبر اصل چیئرمین نیب بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے اپنے ٹاؤٹ کو خود اجازت دی کہ جا کرکمیشن وصول کرو اور کیا شہزاد اکبر کو حکومت پاکستان نے یہ مینڈیٹ دیا کہ وہ یہ ملاقات کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسوی کہتا ہے پاکستان سے مجھے کچھ لوگ ملے جو براڈ شیٹ پر کمیشن مانگ رہے تھے۔ عمران خان نے جو وائٹ کالرز اکھٹے کیے ہوئے ہیں ان میں کمیشن پر لڑائی ہو گئی تھی۔ وہ چینی، بجلی اور دوسری چیزوں سے پیسے کما کر اپنے سردار کو دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزیر نہیں بلکہ ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں اور یہ لوگ لائے بھی اسی لیے گئے ہیں کہ یہ ٹاؤٹس ہیں۔ کیا شہزاد اکبر حکومت پاکستان کی اجازت سے کاوے موسوی سے ملے ؟ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی لین دین کا مسئلہ تھا ؟ شہزاد اکبر نے کاوے موسوی سے خفیہ ملاقات کی۔ یہ کیس نیب بمقابلہ براڈ شیٹ ہے۔


مشہور خبریں۔
دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس
جولائی
ٹرمپ کے اقدام سے امریکی سلامتی خطرے میں
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ تحقیقات کے خصوصی پراسیکیوٹر نے نشاندہی کی کہ سابق صدر
جون
صہیونی فوجیوں میں خودکشی کی وجوہات
?️ 14 جون 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق صہیونی فوج میں
جون
زمین کو خاتمے سے بچانے کے لئے ناسا کی تجربے کی تیاری
?️ 24 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)ناسا نے زمین کو خاتمے سے بچانے کے لئے تیاری کر
نومبر
غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام
اگست
پاکستان میں پیٹرول اب بھی سستا ہے: وزیر خزانہ
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
اکتوبر
مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور
ستمبر
یہودیوں کا یروشلم سے کوئی تعلق نہیں: اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مشہور اسرائیلی ماہر آثار قدیمہ اسرائیل فینکلسٹین نے اپنی تحقیقی کتاب
نومبر