?️
اسلام آباد {سچ خبریں} نواز شریف کے وطن واپسی کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کا سوال نہیں ہے ہاں اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو خصوصی سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے۔ جن کے نام ای سی ایل میں ہوں ان کو نا تو پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے پاسپورٹ کی تجدید ہوتی ہے۔ مریم نواز نے سرجری کی بات کی ہے، اگر وہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تو نہ کریں اچھی بات ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیاست کے لیے ملک چھوڑ کرجاتے ہیں تو ووٹ کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، وہ کیا سیاست دان ہے جو دھوکا دے کر ملک چھوڑ جاتاہے، عدالت نے نواز شریف کو جو ایک دفعہ کی مہلت دی تھی اس کا غلط استعمال کیا گیا، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے نواز شریف پاکستان واپس آئیں، نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا، ان کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے۔ نواز شریف وطن آنا چاہیں تو ان کی درخواست پر پاکستان آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے، نوازشریف کو پاکستان نہیں آنا تو ان کے پاسپورٹ کی آئینی حیثیت نہیں رہے گی۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان کو سینیٹ الیکشن میں بھی کامیابی ملے گی، جو بکنے والا ہوتا ہے اس کا ضمیر ہی مردہ ہوتا ہے، جو ایک مرتبہ بکتا ہے وہ 10 مرتبہ بکتا ہے، آصف زرداری نے ووٹ کی خریداری میں پی ایچ ڈی کیا ہواہے لیکن اس بار انہیں مایوسی ہوگی، 4 مارچ کے بعد ملک میں سیاسی سکون اور بہتری آئے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت وہ لوگ جو پہلے اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے وہ آج ان ہی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے،3 مارچ کے بعد رمضان المبارک قریب ہے، پی ڈی ایم نےاتنے فیصلے بدلے ہیں، اسی طرح لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان المبارک کے بعد کرلیں، جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت دی آئندہ بھی دیں گے۔


مشہور خبریں۔
عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور
?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر
اپریل
صہیونی فوج کے ہلاک ہونے والے اعلیٰ افسروں کی فہرست
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی فوج کی طرف سے شائع کردہ تازہ
اکتوبر
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: کچھ عراقی ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح اطلاع دی
مئی
اسمارٹ فونز کے لیے گوگل لینس جیسا سرکل سرچ فیچر متعارف
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب
جنوری
صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان
جنوری
شمالی وزیر ستان میں فوج نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
عراق میں صیہونی جاسوس کے بدلے ایرانی شہری کی ممکنہ رہائی کی قیاس آرائیاں
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:عراق میں صیہونی جاسوس الیزابت سورکوف کی رہائی کے لیے
مئی
لیکچر دینے کے بجائے مقامی مسائل پر توجہ دیں، پاکستان کا افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے اندرونی
اکتوبر