?️
ملتان: (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان کی خرید وفروخت بند ہونی چاہیے، اپوزیشن بتائے وہ منڈی کیوں لگانا چاہتی ہے؟ آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا، تسلیم کریں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوپن بیلٹ کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں خریداری ہوتی ہے۔ پچھلی بار بھی اراکین کو خریدنے کی منڈی لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ضمیر کے خریداروں کی منڈی بند ہونی چاہیے۔ جو جس پارٹی کے نشان پر منتخب ہو کر آئے، وہ ان ہی کو ووٹ دیں۔ یہ صرف تحریک انصاف کا موقف نہیں بلکہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی لکھا ہوا ہے۔ جب تمام پارٹیاں اوپن بیلٹ کا کہہ چکی ہیں تو اب اس سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہیں؟
وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ اراکین کا خیال تھا کہ اس مسئلے پر آئینی ترامیم ہونی چاہیے لیکن ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، ہم سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں اور وہ آئین کی تشریح کرکے بتائیں گے۔ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔
انہوں نے کہا سینیٹ ایک ایسا ادارہ جو وفاق کی علامت ہے۔ سینیٹ میں ہر مسئلہ کو اٹھانا چاہیے۔ سینیٹ وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے۔ اس وقت بہت سی طاقتیں پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ بہت سی طاقتیں پاکستان میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ سینیٹ کے نومنتخب اراکین اور سینیٹ کا ایوان ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
مشہور خبریں۔
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
یورپی پارلیمنٹ میں زلزے پر زلزلے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں مالی بدعنوانی کی مزید جہتیں سامنے آنے کے
جنوری
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان
اگست
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلامی
جولائی
ٹرین حادثے کی پہلی رپورٹ تیار کر لی گئی
?️ 8 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے
جون
آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، چیف جسٹس
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے
مئی
عمان کے بادشاہ ایران کے دورے پر کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سلطنت عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوستی کو مضبوط
مئی