?️
ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور بلدیاتی انتخابات اپریل2022میں متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے غلام اسرارخان نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت 31دسمبر 2021کو ختم ہورہی ہے۔
آئین اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ 120دن کے اندردوبارہ انتخابات کرائے۔ بلدیاتی انتخابات کی تیا ریوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بل کا انتظارکررہے ہیں جیسے ہی ہمیں دستاویزات ملیں گی ہم حلقہ بندیوں کی طرف کام کا آغاز کردیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر طے کریں گے کہ بلدیاتی انتخابات ایک یا دو سے زیادہ فیز میں منعقد کرائے جائیں۔
2018 کے عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات شفاف تھے اوراس حوالے سے تمام بیانات صرف زبانی جمع خرچ ہیں۔یہ سب سے بہترین الیکشن تھے۔غلام اسرار خان نے کہاکہ ڈی ایچ اے ملتان کی تعمیر سے تقریبا آٹھ مواضعات کے لوگ نقل مکانی کرگئے ۔الیکشن کمیشن نے میڈیا کے توسط سے ان نقل مکانی کرنے والے لوگوں کوپیغام دیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنا ووٹ دوبارہ اپنے مستقل یا موجودہ پتہ پر درج کرائیں کیونکہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق موجودہ یا مستقل پتے پر ہی ووٹ کااندراج کرتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 6دسمبر تک الیکشن کمیشن کے نمائندے گھرگھرجا کر شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹوں کااندراج کررہے ہیں تاکہ الیکٹورل رول صاف،شفاف اوربغیر کسی غلطی کے پورا کیا جاسکے۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرزجن میں منتخب اراکین اسمبلی اورالیکشن میں حصہ لینے والے نمائندے و دیگر سیاسی عہدیداران شامل ہیں ،اپنا کردارادا کریں اور تصدیقی عملے کے ساتھ مل کر ووٹرز کوووٹ کے اندراج میں آگاہی فراہم کریں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹیاں بنادی ہیں۔ای وی ایم ا ورآرٹی ایس پر کام ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں 2023کے انتخابات بہترین طریقے منعقد کرائے جائیں گے۔ این اے -133لاہوراورپی پی -206خانیوال میں ہونے و الے ضمنی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2023کے انتخابات کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرستیں اپریل 2022تک مکمل ہوجائیں گی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد سلیم اخترخان نے کہاکہ ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفسز میں شکایات سیل بنادیئے گئے ہیں۔ کسی قسم کی بھی شکایت کے حوالے سے ووٹرز ان دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں ویزا فری داخلہ عارضی طور پر روک دیا
?️ 7 دسمبر 2025 جنوبی افریقہ نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں ویزا فری داخلہ عارضی
دسمبر
میں نے اپنے خون سے لکھا، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: زمین پر حالیہ فلسطینی شہید کے خون کی شائع شدہ
ستمبر
کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے: فواد چوہدری
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے
فروری
ترکی کا ایک بار پھر عراق پر حملہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانے ایک بار
اگست
پشاور میں دہشتگردی،عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات کی مذمت اور افسوس
?️ 4 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش
مارچ
آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی
جنوری
توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
?️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ
جنوری
26 سال بعد بی بی سی کی مکاری کا انکشاف
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی شاہی
مئی