?️
اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی نے 19 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ آج کی این سی او سی میٹنگ میں ہم نے تمام 19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے یہ رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ کی ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان اپنی کورونا ویکسین کی کھیپ تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ، کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے، ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ چین کے تعاون سے ممکن ہوئی، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں حاصل کی گئی بڑی کامیابی کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے، انہوں نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کومبارکباد دی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے، جب کہ مزید بتایا کہ فارمولیشن اورپیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے، یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیشرفت ہے ، پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ کین سائنو بائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی ،پاکستان میں تیار چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے، پاکستان میں تیار شدہ کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ استعمال کے لیے رواں ہفتے دستیاب ہوگی ، اس ضمن میں این سی او سی کو کورونا ویکسین سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بی جے پی رہنما کی بھی پاکستان کی جانب سے 5 رافیل گرانے کی تصدیق
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی
مئی
اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
?️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر
فروری
قلات: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی
?️ 16 نومبر 2024قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ
نومبر
ہمارا اسرائیل کے ساتھ تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے: الجولانی
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی نئی سیاسی انتظامیہ کے سربراہ جولانی کے نام
دسمبر
امریکہ کا کوئی صدر نہیں ہے: ایلون مسک
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: Tesla اور X سوشل نیٹ ورک کے مالک کا خیال
جولائی
مغربی میڈیا کی تحریف اور عالمی خاموشی کے خلاف یمنی مزاحمت
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا کی دانستہ تحریف کا حوالہ دیتے ہوئے یمنی
مئی
پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی
?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن
مارچ
یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر
جولائی