?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے میں 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے میں آسانی کے لیے اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 27 ستمبر کو کووڈ 19 کی 9 لاکھ 61 ہزار 340 ویکسین لگائیں، اب تک پاکستان نے 7 کروڑ 95 لاکھ 31 ہزار 641 خوراکیں دی ہیں۔
این سی او سی نے عوام کو فوری طور پر ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ‘یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا’۔حکومت نے یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تھا کہ 17 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانی ہوگی۔
رواں ماہ کے آغآز میں این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن گائیڈ لائنز پر نظر ثانی کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
این سی او سی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو نیشنل ایمیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کے لیے اپنا بے فارم نمبر فراہم کرنا ہوگا۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 5 جولائی کے بعد سب سے کم ہے جب ملک میں 830 کیسز سامنے آئے تھے۔
سب سے زیادہ نئے کیسز پنجاب سے 574، سندھ میں 535 اور خیبر پختونخوا میں 143 رپورٹ ہوئے۔مزید پڑھیں: کورونا وائرس دماغ پر کس طرح کے اثرات مرتب کرتا ہے؟ وہ سب جو اب تک معلوم ہوچکا ہے
نئے کیسز کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہے۔دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 تک پہنچ گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے:پاکستان
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہمارا ملک حماس
نومبر
Agrarian Ministry distributes 6.2m land certificates
?️ 11 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
عراقی پارلیمنٹ کی صیہونی حکومت کے ساتھ تعامل کو جرم قرار دینے کی کوشش
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد نصر کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ
جنوری
لاہور ہائی کورٹ کی مونس الٰہی کے دوست کو بازیاب کرانے کی ہدایت
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی
جنوری
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ترامیم سے متعلق تنازع، جسٹس منیب اختر کا واک آؤٹ
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ سے متعلق آئینی پیکج کے مجوزے کے
ستمبر
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
لبنان میں صیہونی نسل کشی کی کوشش
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صیہونی حملوں میں اضافے کے بعد شہری آبادی
اپریل
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر