10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک مارکیٹ ( پی ایس ایکس) نے زبردست منانفع کمایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بروکریج فرم نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ 2015 کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع کے لیے 2025 دوسرا بہترین رمضان ثابت ہوا۔

بروکریج فرم عارف حبیب لمیٹڈ نے نشاندہی کی کہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے رمضان 2025 کے دوران 5.2 فیصد منافع ریکارڈ کیا۔

ماہ رمضان کے دوران مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)ٌ کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے علاوہ حکومت کا گردشی قرضوں کے حل کا منصوبہ تھا، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مارکیٹ میں بنیادی طور پر 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلے جائزے کے بعد ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی وجہ سے بحالی آئی، جس نے 1.1 ارب ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی راہ ہموار کی۔ لچک اور پائیداری سہولت (آر ایس ایف) کے تحت ایک نیا 28 ماہ کا 1.3 ارب ڈالر کا انتظام بھی طے پایا۔

دریں اثنا، حکومت نے 640 ارب روپے اکٹھے کیے، جو کہ 650 ارب روپے کے ٹی بل آکشن ہدف سے قدرے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں’ سب سے مضبوط کارکردگی دیکھنے میں آئی، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے متاثر کن 6.9 فیصد منافع دیا اور مہینے کے دوران اوسط منافع 1.3 فیصد تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ کے لیے رمضان کے دوران اہم پیش رفتوں میں فروری کے مہینے کے لیے کم افراط زر کی ریڈنگ، غیر تبدیل شدہ مالیاتی پالیسی، اور 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر شامل ہیں جو کہ 39 فیصد زیادہ ہے۔

پی ایس ایکس نے مارچ اور رمضان میں مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انڈیکس، جو 113499 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد مہینے کے دوران 119422 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مہینے کے دوران 111717 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر گر گیا۔

تاہم، مہینے کے آخر تک، یہ 117807 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہا، جو کہ 4555 پوائنٹس یا 4.02 فیصد کا اضافہ ہے۔ انڈیکس میں ہفتہ بہ ہفتہ 635 پوائنٹس یا 0.5 فیصد کی کمی ظاہر ہوئی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق فروری 2025 کے لیے کاروں کی فروخت 12084 یونٹس رہی (سال بہ سال 24 فیصد زیادہ جبکہ مہینہ بہ مہینہ 29 فیصد کم)، مزید کہا کہ مہینے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ میں 12 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے 8 ماہ کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ 691 ملین ڈالر کے سرپلس پر رہا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق اوسط یومیہ ٹریڈ شدہ حجم اور قیمت بالترتیب 366 ملین شیئرز اور 24 ارب روپے رہی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجی کیمپ پر فائرنگ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی

65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال

کونسی کمزوری بائیڈن کو 2024 کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکتی ہے؟

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:19FortyFive اخبار کے تجزیہ کار ہیریسن کاس نے ایک بیان میں

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ

?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل

میں اب اکیلا رہتا ہوں، اسلیے ملازم رکھنا مشکل ہے، آغا علی

?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ اب

ویکسینیشن سینٹرز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار

17 نومبر کو قومی اسمبلی میں مردم شماری سے متعلق ہمارے بِل کو بلڈوز کیا گیا

?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

2021 کینیڈا کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے بھرپورسال

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:   2021 کینیڈا کے لیے ایک دوسرے سے جڑے انسانی حقوق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے