یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر بغیر کسی جرم قید ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے آنے پر ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے سیل کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو 10 ماہ سے بغیر کسی جرم کے قید کر کے رکھا گیا ہے، ایک طرف اربوں کی کرپشن کے مجرمان اس ملک میں لگژری کمروں میں سزا کاٹنے کے باوجود بھی لندن فرار ہو گئے اور ایک طرف یہ مرد مجاہد ہے جس کے جیل میں ہونے کی وجہ فی الحال صرف اس کی "شادی” ہے لیکن اس کے باوجود وہ اس تنگ ترین کمرے سے اپنی قوم کی جنگ ڈٹ کر لڑ رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کی ہے، نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کی، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔

اپنے جواب میں وفاقی حکومت نے عمران خان کے اڈیالہ جیل میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا۔

تحریری جواب میں عمران خان کے ساتھ اہل خانہ اور لیگل ٹیم کی ملاقاتوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

اضافی دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے، ان کے زیر استعمال مختلف اشیاء اور وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا مؤقف اپنایا، عمران خان کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے، ان کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

جفری اپسٹین کے اسکینڈل میں برطانوی سلطنتی خاندان پر بڑھتا ہوا دباؤ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:جفری اپسٹین کے جنسی استحصال کے اسکینڈل کی وجہ سے برطانوی

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان زبانی جھگڑے کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: انگلش تجزیہ کار الیگزینڈر مرکیورس کا خیال ہے کہ یوکرین کے

صیہونی ریاست کا زوال قریب

?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن

سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی

صیہونی فوجی سربراہ کا غزہ کے عالمی صحافتی مرکز پر بمباری کرنے کے سلسلہ میں بے شرمانہ بیان

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے دعوی کیا کہ غزہ

ٹرمپ کی شمالی کوریا سے قربت؛ ایٹمی ہتھیاروں کا خوف یا سیاسی فتح کی کوشش؟

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی

نفتالی اور بن زائد ایک ہی وقت میں مصر میں

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے