?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی جارہی ہے ،موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سندھ اور بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی یکم دسمبر سے 15 فروری 2022 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) اور حکومت پاکستان کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی حکم نامے، جس میں گھریلو اور تجارتی صارفین سر فہرست ہیں، کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے، بالخصوص بلوچستان کے صارفین جو پہلے سے ہی سردیوں کے موسم کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل غیر برآمدی صنعتوں کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی تین روز قبل موسم سرما میں اضافی مانگ کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند کر دی گئی تھی۔تاہم تمام عام صنعتوں، زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹریز بشمول اس کے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ان انتظامات سے حاصل ہونے والی گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سردیوں کے موسم کے تناظر میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقا کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ گیس ان لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہے جنہیں انتہائی کم درجہ حرارت میں گیس کے مختلف آلات کے ذریعے خود کو گرم رکھنے کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی اس معاملے پر سی این جی سیکٹر سے اس بات کی توقع کرتی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انہیں شعبے کی جانب سے تعاون حاصل رہے گا۔


مشہور خبریں۔
مُردہ سیاستدانوں کی اے آئی ویڈیوز، بھارت میں انتخابی مہم کے دوران ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں رواں ماہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے
اپریل
کیا امریکی کانگریس بائیڈن کا بھی ٹرمپ والا حشر کرنے والی ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ امریکی
جولائی
سعودی عرب عزت کے ساتھ یمن جنگ سے نکلنے کے درپے
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں
جون
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
زلزلے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی
?️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ
جنوری
شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ
مارچ
کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب
?️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس
مارچ
سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس
جنوری