?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے وقفے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کروانے کیلئے سمری تیار کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی تیار کردہ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل بروز جمعرات کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں رد و بدل کر کے قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ 15 تاریخ کو بھی تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ 15 ستمبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری میں دی گئی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرول پر عائد لیوی میں اضافہ کر کے کل قیمت میں اضافہ کیا۔ 15 ستمبر تک وزارت خزانہ فی لیٹر پٹرول پر 1 روپے سے زائد لیوی وصول کر رہی تھی جسے 16 ستمبر سے بڑھا دیا گیا، اسی باعث پٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی بجائے 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزرات خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ یوں پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120روپے 4 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 90 روپے 69 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا گیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو ترکی اور
اکتوبر
یمن کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو
مئی
26 ویں ترمیم کیس: 8 رکنی آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواست منظور کرلی
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی
اکتوبر
فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی موقف
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے صیہونی غاصبوں سے مطالبہ کیا
دسمبر
پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا
مئی
اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے
اگست
اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم
?️ 7 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسلحہ برآمدگی کیس میں
مارچ
27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم
نومبر