یکجہتی اور مشترکہ مقصد کے ساتھ نیشنل جینڈر پیریٹی فریم ورک صنفی خلا کے خاتمے کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے صوبوں، خطوں، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی اور اکیڈمیا کی جانب سے جینڈر پیریٹی رپورٹنگ (جی پی آر) کے لیے یکساں رپورٹنگ میکنزم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کو سرا ہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکجہتی اور مشترکہ مقصد کے ساتھ  نیشنل جینڈر پیریٹی فریم ورک ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے جو صنفی خلا کو پر اور ایسے مستقبل کی تشکیل کرے گا جہاں مساوات وعدہ نہیں بلکہ عملی حقیقت ہو۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو یہاں نیشنل کنسلٹیشن برائے پاکستان جینڈر پیریٹی فریم ورک کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دو روزہ  مشاورتی عمل کا اہتمام قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو )نے کیا تھا جس میں صوبوں اور خطوں نے اپنے اشاریے اور رپورٹس پیش کیں جن کے نتیجے میں صوبائی صلاحیت اور عزم کی جامع عکاسی سامنے آئی۔

اس مشق نے سٹیک ہولڈرز کو صوبائی سطح پر معیار پر مبنی رپورٹنگ میکنزم کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جس میں ماہرین، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی کی قیمتی شراکت شامل رہی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ مشاورت صرف مختلف آوازوں کو یکجا کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ انہیں ایک مشترکہ مقصد پر ہم آہنگ بھی کر گئی ہے، آج ہم ایک ایسے فریم ورک کی بنیاد رکھتے ہیں جو مزید موثر، قابل موازنہ اور پاکستان کے لیے جینڈر پیریٹی کا قومی معیار بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل جینڈر پیریٹی فریم ورک خواہشات یا فہرستوں کا مجموعہ نہیں بلکہ رپورٹنگ کا ایک میکنزم ہے جو صوبوں اور برسوں کے درمیان تقابل کو یقینی بنائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اعداد و شمار اکثر پاکستان کو کمزور پوزیشن میں دکھاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ڈیٹا اکٹھا کرنے اور رپورٹنگ میں موجود خلا ہیں، اس فریم ورک کے ذریعے ہم درست اور قابل بھروسہ ڈیٹا فراہم کریں گے جو پاکستان کی اصل پیش رفت کو اجاگر کرے گا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف آئینی ذمہ داری کی تکمیل ہے بلکہ پاکستان کے بین الاقوامی وعدوں کو بھی آگے بڑھاتا اور خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور قیادت میں درپیش خلا کو پر کرنے کے لیے پالیسی سازی کی صلاحیت کو مستحکم بناتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے خواتین کے حقوق کے فروغ اور زندگی کے ہر شعبے میں ان کی مساوی شمولیت کے عزم کو دہراتے ہوئے یقین دلایا کہ وزارت انسانی حقوق اس فریم ورک کو قوانین، پالیسیوں اور ادارہ جاتی ڈھانچوں میں ضم کرنے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

مشہور خبریں۔

بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی

?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے نو سال پہلے، تل ابیب کے ساتھ دمشق

صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ صوابی میں

لبنانی شہداء کی تعداد 2846

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ 2026 سے اسرائیلی

اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے

اسرائیل اور امریکہ کے درمیان نئے سکیورٹی معاہدے کا انکشاف

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:ایک عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور

خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ وجوہات

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل نیو دربند کے

دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، انکے مقاصد پورے نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعظم

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم دشمن سے

بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان

?️ 14 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین  نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے