یو اے ای کے صدر نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کرنے سے آگاہ کیا، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کرنے سے آگاہ کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے پوری یکسوئی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز رحیم یار خان میں شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی، اماراتی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا شیخ محمد بن زید النہیان سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای نے رواں ماہ (جنوری) میں واجب الادا 2 ارب ڈالر رول اوورکرنے کافیصلہ کیا، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے گذارش کی ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق آگے بڑھیں اور معاملات کو آگے لے کر جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہوم گرون کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے جلد ہی اجلاس بلایا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ہماری صنعت، زراعت اور برآمدات، تجارت ترقی نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے سے متعلق کچھ تجاویز زیر غور ہیں جس پر رواں ہفتے ایک جامع منصوبہ بندی ترتیب دی جائے گی جس کے ذریعے ہماری ترقی ممکن ہوسکے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑے گا جس میں یقینی طور پر ہمارے ساتھی بات کریں گے اور معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بدقسمتی اس میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا گیا، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا جسے گزشتہ ہفتے اجلاس کے دوران ترتیب دیا گیا، وفاق اور صوبے اس کو ملکر کامیاب بنائیں گے، اجلاس کے دوران جامع حکمت عملی کو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا اور کچھ فیصلے کیے ہیں، 15 جنوری کو ایک اور اجلاس بلایا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمیں برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو پاکستان تشریف لارہے ہیں جن کے ساتھ برادرانہ تعلق ہے، ان کے آمد کے موقع پر ایجنڈے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس میں بات چیت کی ہے۔

شہباز شریف نے کرم میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے شرپسندوں کی یہ ایک مذموم حرکت تھی، ڈپٹی کمشنر کا پشاور میں علاج جاری ہے، ان کی اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندا گزشتہ کئی سال سے جاری ہے، اس حوالے سے پوری یکسوئی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے، وزیر داخلہ کی ٹیم اور ذیلی ادارے اس مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے اور اسی عزم کے ساتھ اگر ہم کام کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم اللہ کے فضل سے ایک خوشحال قوم ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ مزاحمت اور انتفاضہ ہے: فلسطینی مزاحمتی گروہ

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نےاپنے مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت کو غزہ

ہرتزوگ نے اسرائیل کے خاتمے کے لیے 15ویں بار خطرے کی گھنٹی بجائی

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے کہا کہ اسرائیل کو

عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے

سعودی عرب ایران کی قیادت میں استقامت کی کشیدگی میں کمی کی راہ پر گامزن

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:مارچ 1401 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات

دو ریاستی منصوبے کی سرکاری ناکامی کی وجوہات

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:میدان اور حفاظتی اثرات کے علاوہ الاقصی طوفان نے خطے میں

اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار

?️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری

ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف بیان

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے صہیونی حکومت کی غزہ میں نسل

بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم

?️ 16 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے