?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی روکنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومت کی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ و ریونیو، وزیر مملکت آئی ٹی، وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو کمیٹی ارکان میں شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر دیے ہیں، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کار کا تعین کرے گی، کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت اور مینٹیننس کے لیے انتظامات کا تعین کرے گی، کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین کو سرپلس پول میں شامل یا دیگر حکومتی اداروں کی اسامیوں میں ضم کرنے کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی کی جانب سے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کو آرڈینیشن سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
اعلیٰ سطح کی اس کمیٹی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشنز بند ہونے کی صورت میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پرچیز نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو وزیر اعظم ریلیف پیکیج کےتحت فراہم کی جانے والی سبسڈی روک دی تھی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری پروگرام میں شامل ہے، موجودہ حکومت نے گزشتہ سال 5 سالہ نجکاری پروگرام کی فہرست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا نام شامل کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ تل ابیب کو بچانے کی کوشش میں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق قائم مقام وزیر خارجہ شمشاد احمد خان نے
جون
امریکہ میں رہنے کی بڑھتی ہوئی قیمت
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ تجارت کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ
فروری
مسجد الاقصی میں صہیونی خاتون کی نیم برہنہ تصاویر نشر کیے جانے پر حماس کا ردعمل
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:حماس نے اس بات پر زور دیا کہ ایک صہیونی آبادکار
اگست
مریم نواز اور بلاول کو سیاسیت سیکھنے کی ضرورت ہے: فواد چوہدری
?️ 14 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر
مارچ
صیہونیوں کی ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:جبکہ کئی عرب ممالک فلسطینیوں کے جبری انخلاکے خلاف اپنی
مارچ
جنوبی کوریا: اسکولوں میں موبائل فونز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے
اگست
کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم
اگست
مصر کو غزہ کے بحران میں اپنا تاریخی کردار زیادہ فعال طریقے سے ادا کرنا چاہیے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے سابق صدارتی امیدوار یاسر فراویلا نے عرب ممالک
جولائی