?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کے لیے وفاقی بجٹ میں 85 ارب روپےمانگ لیے۔میڈیا کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے نئے مالی سال کے لیے ملکی تاریخ کاسب سے بڑا وزیراعظم پیکج تجویزکر دیا، وزیر اعظم پیکیج کے لیے بجٹ میں85 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان 85 ارب میں سے آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکیج کے لیے 12 ارب روپےتجویز کیے گئے ہیں، باقی 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے 11 ماہ کے لیے مانگے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکیج کے لیے اوسط ماہانہ تقریبا 6 ارب 64 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نےجتنے فنڈز مانگے ہیں اتنے منظور ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے لیے فنڈز سے متعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں وزیراعظم پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کے لیے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرموجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج 30 جون 2024 کو ختم ہوجائے گا، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو مقرر ہے۔
حکام کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا 10کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے، اسی طرح صارفین کو دالوں اور چاول پر فی کلو 25 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
جارحیت دوبارہ شروع کرنے میں اسرائیلی قابضین کے مقاصد؛ جنگ اور جنگ بندی کے درمیان غزہ
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں صہیونیوں کی اپنی پالیسیاں مردہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں
اکتوبر
واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ غیر رسمی تعلقات مزید گہرے ہوتے ہوئے
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر
تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ
فروری
امام خمینی ایک سیاسی مفکر اور وحدتِ امت کے علمبردار:عراقی رہنما
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:عراق کی مجلس اعلٰی اسلامی کے ترجمان علی فاضل الدفاعی کا
جون
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس
مارچ
حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے
جنوری
امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ہم آہنگی:امریکی کا انکشاف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر
اکتوبر
برطانیہ کے سرکاری نقشوں میں پہلی بار فلسطین کا نام شامل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: تاریخ ساز اقدام کے طور پر، برطانیہ کی حکومت نے
ستمبر