یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرمملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔

ڈان نیوز کے مطابق تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ایوان صدر جیے بھٹو اور زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

صدر مملکت نے ایئرمارشل ریٹائرڈ راجا شاہد حامد مرحوم کو گراں قدرخدمات پر نشان امتیاز عطاکیا، سلطان علی اکبر الانا کو مالیاتی شعبے میں گراں قدر خدمات پر نشان خدمت عطا کیاگیا۔

ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید کو غیرمعمولی بہادری پر ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے کانسٹیبل جہانزیب شہید،کانسٹیبل ارشاد علی شہید،ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید اور سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید کو بھی غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا۔

صدر نے ایل ایچ سی محمد فاروق شہید اور سپاہی محمد آصف شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا۔

تقریب میں اللہ رکھیو شہید کو شعبہ تعلیم میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیاگیا، ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو سول سروس اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا اور سید علی حیدر گیلانی کو خدمات عامہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز عطاکیاگیا۔

صدر مملکت نے حسین داؤد کو انسان دوستی اور مفاد عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جبکہ خواجہ انور مجید کو سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب کو بھی شعبہ طب میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر ظلم و تشدد جاری، متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا

?️ 2 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر

حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ

?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق

فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 11 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں

چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے

بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچایا، 26 شہری شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج

?️ 7 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر

امریکا میں فائرنگ سے 4 سکھوں کی ہلاکت کا معاملہ، سکھ برادری نے شدید احتجاج شروع کردیا

?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست انڈیانا میں مشہور کوریئر کمپنی کے دفتر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے