یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا سب سے بڑا اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا۔بلاول صاحب، جو ویکسین سندھ کو دی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی، آپ کی حکومت خود مختار تھی، آپ ویکسین خرید سکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئےکہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس سن کر بہت افسوس ہوا جبکہ این سی او سی کی پہلی میٹنگ میں سب سے زیادہ شیئر سندھ کو دیا گیا تھا۔

یاسمین راشدکا کہناتھا کہ پنجاب میں 9 لاکھ 34 ہزار 170 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ بھارت ویکسین فراہمی کا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن وہ سب شہریوں کی ویکسین یشن نہیں کر پا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید ویکسی نیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں جبکہ کورونا ویکسین کا سب سے زیاہ اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا،  بلاول صاحب جب تنقید کرتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، یہ کون سا وقت ہے کہ ہم ویکسین پر تنقید کریں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے، آج صوبے میں کورونا کے 3 ہزار 56 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 200 وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں، اوسطاً 23 ہزار افراد کو یومیہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری

اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان

?️ 25 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کبھی

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال

نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی عدن الیگزینڈر

وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں

?️ 14 ستمبر 2025وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں  امریکہ کے صدور کی صحت

غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، خان یونس میں 2 فلسطینی شہید

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی

غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات؛ کئی اہم مسائل جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ مذاکرات سے واقف ذرائع نے غزہ جنگ بندی

امریکہ اور یورپ کا ایران کے حوالے سے مشترکہ موقف ہے: فرانس

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے