🗓️
پشاور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کردی ہے یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نے مسلح افواج کے اہلکاروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت پر کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل عبد الطیف آفریدی نے کہا کہ ان کے پاس مبینہ جرم کی ایف آئی آر کے علاوہ اس کیس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عمران نواز عالم نے 9 فروری کو عدالتی کارروائی میں شرکت کے بعد میڈیا ٹاک کے دوران مسلح افواج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے اور مشتعل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سماعت ملتوی کردی جائے تاکہ وہ ریکارڈ تک رسائی حاصل کرلیں۔ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 10 مارچ کو قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کی تھی جس میں ایک ایک لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
ایسٹ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر عمران نواز عالم نے ایف آئی آر میں دعوی کیا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف حکومت کی تحریری اجازت حاصل کرنے کےبعد مقدمہ درج کیا تھا۔
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120 بی، 124 اے اور 505 کے تحت درج ہونے والی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی زیر قیادت ایک اجلاس ہوا، جس میں کیپٹن (ر) صفدر نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو بزور احتجاج ختم کرنے اور افواج پاکستان اور اس کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔
مشہور خبریں۔
کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن
جون
ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں جوزپ بریل کی شکایت
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو
ستمبر
یمن کا امریکہ کو سخت جواب
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو
جنوری
سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
🗓️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد
حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کو صیہونی کئی سال سے کیوں تلاش کر رہے تھے؟
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کی شہادت کے بعد
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد
مئی
آل سعود کے جرائم کو امریکی گرین سگنل
🗓️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والے جرائم
نومبر
امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں
اگست