?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کاارادہ رکھتے ہیں، انتظار کرنا ہوگا کہ افغانستان میں کیسی حکومت بنتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں افغانستان سے 113فلائٹس پاکستان آچکی ہیں، تاہم پاک افغان بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے افغانستان کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں افغان امن عمل پر کیا ہوا اس کے بجائے موجودہ صورتحال سمیت فوجی پہلو پر بات کروں گا، شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، افغان صورتحال کے تناظر میں سکیورٹی اقدامات کئےہیں، پاکستان کی طرف سےبارڈرسیف اینڈ سیکیور ہیں۔
موجودہ صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال غیرمتوقع تھی ، طالبان کے خوف میں افغان فوجیوں نےبھی ہم سےمحفوظ راستہ مانگا ، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام چیک پوائنٹس پر دستے تعینات کئے،پاکستان میں امن کےلئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔
پاک افغان بارڈر پر صورتحال سے متعلق میجرجنرل بابرافتخار نے بتایا کہ 15اگست کی صورتحال کے بعد بارڈر کھولے گئے ، بارڈر اس لئے کھولے کہ افغانستان ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے ، موجودہ صورتحال میں افغانستان سے 113فلائٹس پاکستان آچکی ہیں، تاہم پاک افغان بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد پرنقل وحرکت کوپہلےہی کنٹرول کرلیاتھا لیکن موجودہ صورتحال افغانستان کے بعد سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 86 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا اور دہشتگردی کے باعث مشرقی سرحد پر 3بار کشیدگی کا سامنا رہا ، مشرقی سرحد پر 12312 سیزفائرکی خلاف ورزیاں ہوئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بارڈر پر کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ ہم نےپاک افغان بارڈرکیلئےبہترین اقدامات کیے، پاک افغان بارڈر پر 78کراسنگ پوائنٹس ہیں، ماضی میں افغان حکومت کیساتھ بارڈرمینجمنٹ پر بات کرتے رہےہیں، لیکن غیر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے باعث دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے۔
میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ ملٹری قیادت کی جانب سے افغانستان کے 7اعلیٰ سطح دورے کئے گئے ، آرمی چیف نے 4بار دورہ کیا ، ہم نے انٹیلی جنس شیئرنگ کی پیشکش کی، افغانستان سیکیورٹی فورسز کو ٹریننگ سہولت کی پیشکش بھی کی گئی لیکن افغانستان نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو بھارت سےٹریننگ دلانے پرترجیح دی،بھارتی فوج کے افسران بھی تربیت کیلئے افغانستان آتے رہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی مدداس لئے کرنا چاہتے تھے کیونکہ پاکستان کاامن براہ راست وابستہ ہے، ہم نے افغان ملٹری چیف کوپاکستان کی ملٹری پریڈمیں بھی مدعو کیا، سرحد پر قانونی کاغذات کےساتھ نقل وحرکت کی اجازت ہے۔
بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگائی جاچکی ہے، افغان بارڈر پر پاکستانی حدود میں 1238پوسٹیں قائم ہیں جبکہ ایران کیساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کاکام بھی 50فیصد مکمل ہوچکاہے ، ہم نے افغانستان میں بعض عناصرکےمنفی کردارپردنیاکوآگاہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
’لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں‘
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
مئی
2025 یورپ میں امیگریشن کے قوانین کو سخت کرنے کا سال
?️ 28 دسمبر 2025 2025 یورپ میں امیگریشن کے قوانین کو سخت کرنے کا سال
دسمبر
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان
اکتوبر
روس کی جانب سےچین کو گیس کی سپلائی اضافہ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: روسی گیس کمپنی Gazprom کے مطابق روس کی گیس کمپنی
جون
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
شہباز شریف کا ایران کے اصولی موقف پر شکریہ
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی علاقائی مسائل پر اصولی موقف
نومبر
امریکہ پر اعتماد افغانستان کے زوال کا باعث بنا ہے: اشرف غنی
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر نے ملک چھوڑنے کے بعد ایک سرکاری انٹرویو
دسمبر
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
ستمبر