?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نیب کے قانون میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ نیب قانون میں ترامیم بنیادی حقوق سے متصادم ہیں یا نہیں۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائی جاری رکھے جب کہ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ابھی اصل کیس باقی ہے، دیکھنا ہوگا کیا نیب قانون میں تبدیلی بنیادی حقوق سے متصادم ہے یا نہیں؟ یہ بھی دیکھنا ہے نیب قانون سے درخواست گزار کے حقوق کیسے متاثر ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی دلیل ہے کہ نیب قانون سے کسی ملزم کا جرم قبول کرنا اب کوئی جرم ہی نہیں رہا، وکیل عمران خان خواجہ حارث نے کہا کہ اب درخواستیں دیے بغیر مقدمات واپس بھیجے جارہے ہیں، پہلے سے پلی بارگین یا رضاکارانہ رقوم کی ادائیگی بھی واپس ہو جائے گی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 2018 میں نیب قانون کی تبدیلی سے پہلے کیا پلی بارگین کی رقم اقساط میں ادا ہو رہی تھی، اب دیکھنا چاہتے ہیں کیا پلی بارگین یا رضاکارانہ رقوم کی واپسی پر اقساط ملتی رہیں یا ادائیگی نہیں ہوئی، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اس کا جواب نیب کے پاس ہوگا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ نیب قانون کا سیکشن 25 پلی بارگین کی قسط کی عدم ادائیگی سے متعلق ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ نئی ترامیم میں ملزم پلی بارگین کی رقم واپسی کامطالبہ بھی کر سکتا ہے، اس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ابھی تک آپ کیس کے بنیادی نکتے پرآئے ہی نہیں ہیں، بتانا ہے کہ نیب ترامیم سے کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سیکشن 9 اے 5 میں ترمیم کے بعد ملزم سےنہیں پوچھا جاسکتا کہ اثاثے کہاں سے بنائے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیا اب کسی کو غیر قانونی ذرائع سے بنائے گئے اثاثے نیب کو ثابت کرنا ہوں گے؟
اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 26 جون کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس میں موجودہ مخلوط حکومت کی جانب سے کی گئیں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، خواجہ حارث کے توسط سے دائر نیب ترامیم کے خلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی گئی، درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 2، 4، 5، 6، 25، 26، 14، 15، 21، 23 میں کی ترامیم آئین کے منافی ہیں، نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اے, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ نیب قانون میں کی گئیں ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی مذکورہ درخواست کو عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا، تاہم 7 جولائی کو سپریم کورٹ نے یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا بعد ازاں درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت،
مئی
بیویاں نفسیات سے کھیل کر شوہروں کو قابو کرتی ہیں، ندا یاسر
?️ 1 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا
اگست
مسلم لیگ (ن) کا منشور نقالی کا شاہکار ہے، فیصل کریم کنڈی
?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم
جنوری
الاقصیٰ طوفان نے کیا مغرب کا جنگلی چہرہ بے نقاب
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی علماء بورڈ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع
اکتوبر
ایم کیو ایم کا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ سے متعلق حکومتی اتحاد کے مؤقف سے اظہارِ لاتعلقی
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات کے التوا کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری
حزب اللہ صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں داخل کیوں ہوئی؟
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی
مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب نے مسلم امہ سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 15 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور
مئی