🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں، شہریوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف زخمی فوجی جوانوں سے فرداً فرداً ملے، آرمی چیف نے انتہائی بے مثال بہادری، عزم، فرض شناسی کو سراہا، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے علاج، بحالی اور بہبود کے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ہر اہلکار کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج کے عزم و اتحاد نے ناقابل فراموش باب رقم کیا، پاکستانی عوام نے ثابت قدمی سے مسلح افواج کی حمایت کی۔
مشہور خبریں۔
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر
ستمبر
جرمنی نے اپنے دو جوہری پاور پلانٹس کے آپریشن میں توسیع کی
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن حکومت نے بجلی کی فراہمی کے شعبے میں
ستمبر
ٹرمپ کی حماس کے خلاف بدتمیزی اور دھمکیاں
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے خفیہ مذاکرات
مارچ
مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر
دسمبر
مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام، ماسکو میں روس کی بین الاقوامی نمائش میں
نومبر
پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے
مارچ
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
🗓️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
سفارت کاری کام نہ آئی تو حزب اللہ کارروائی کرے گا
🗓️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یوشوا نے منگل
فروری