?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین کا تحفظ پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے، اس ملک میں بار بار آئین کو توڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی تھی، آئین میں واضح لکھا ہے کہ 90 دن میٰں الیکشن کروانا ہے لیکن نہیں کروائے گئے، اس کے بعد سے آئین مسلسل توڑا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئیں، ہم سے ہمارا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں واضح کرتا ہوں کہ ہم لڑیں گے، اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے، ہم کسی صورت مخصوص نشستوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج رات ساڑھے 8 بجے ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے، جہاں ہم اسی حوالے سے کچھ قراردادیں منظور کریں گے۔
واضح رہے کہ آج ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی۔
درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔
دریں اثنا صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگیا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا۔
فیصلے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد
جنوری
امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو
اپریل
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
?️ 25 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئئے 350 ملین
جون
ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ بری طرح ناکام ہو چکی ہے: امریکی سینیٹر
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر رافیل وارنک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف
مئی
سعودی عرب کا امریکہ پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے دباؤ: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب نے باب المندب میں
اپریل
بلوچستان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
?️ 25 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی کے دوران 3
جنوری
یمن کی اسلامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یوم قدس کو تمام مسلمانوں کے لیئے اہم فریضہ قرار دے دیا
?️ 8 مئی 2021صنعا (سچ خبریں) یمن کی اسلامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یوم
مئی