?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا چیف آف آرمی سٹاف بریف کیس میں قیمتی پتھر لے کر گھوم رہا ہے، یہ کیا مذاق ہے؟
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کس حیثیت سے دنیا کے دورے کر رہے ہیں؟ اور سوٹ کیسوں میں زمینی وسائل اٹھا کر پھر رہے ہیں؟ یہ اگر قوم کے ساتھ کھلا مذاق نہیں تو اور کیا ہے؟ کون سا آرمی چیف بریف کیسوں میں معدنیات رکھ کر بیچے گا؟ جو منظر سامنے آیا وہ ایک برینڈ سٹور سے کم نہیں جہاں اندر مینیجر خوشی خوشی بیٹھا ہے اور دکاندار آوازیں لگا رہا ہے ’آؤ ہمارے پاس سب کچھ ہے لے لو‘۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سوال اٹھایا کہ یہ کس معاہدے، آئین اور قانون کے تحت ہو رہا ہے؟ یہ تو آمریت ہے جمہوریت نہیں، کیا پارلیمان کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں؟ سارے فیصلے ایک ہی جگہ ہو رہے ہیں اور وہ ایس آئی ایف سی ہے جو ایک غیر قانونی ادارہ ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے بعد اس کی موجودگی قانونی ہے یا غیر قانونی؟ کیا پاکستان دوبارہ ون یونٹ کی طرف جا رہا ہے کہ نہیں؟
صدر اے این پی کا کہنا ہے کہ جو سعودی عرب اور پاکستان کا معاہدہ ہوا، اس کی تفصیلات کہاں سے سامنے آ رہی ہیں؟ جو 20 نکاتی ایجنڈا دنیا کے سامنے رکھے گئے، اس میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے یہ سب قبول کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ کس پاکستان نے یہ قبول کیا؟ ہمیں تو کوئی خبر ہی نہیں، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جب وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف واپس آئیں تو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے کیوں کہ اتنا بڑا سودا کیا جا رہا ہے تو پارلیمان کے سامنے بتایا جائے کہ حقیقت کیا ہے؟ ملک ایک خطرناک سمت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، 20 نکات میں صرف دعوے اور ڈرامہ دکھایا گیا، کیا معلوم اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہو؟ یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔
ایمل ولی خان کہتے ہیں کہ ہم 18ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے، پی ڈی ایم میں بھی ہم ایک تھے لیکن بعد میں ہمیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو نکال دیا گیا، اس دور میں ہم نے بہت سے نعرے سنے، جیسے ’ووٹ کو عزت دو‘ لیکن آج وہی نعرہ بدل کر ’بوٹ کو عزت دو‘ ہو چکا ہے، اتنی تابعداری کہ ایک رجسٹرڈ پارٹی آئین کی مخالفت کر رہی ہے، کل کو آپ کس منہ سے کہیں گے کہ آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟ آپ نے خود کتنی مخالفت کی ہے؟ کیا 18ویں آئینی ترمیم پر مسلم لیگ کے دستخط نہیں ہیں؟


مشہور خبریں۔
امریکہ عرب دنیا میں اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے:امریکی میگزین
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے مطابق عرب ممالک میں امریکہ کی
جون
انسانی حقوق کمیشن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک قدم
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بدھ کے روز جنیوا
جولائی
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر
کیا وزیراعظم کے نئے دور میں نیتن یاہو کی ناکامیاں ختم ہو جائیں گی؟
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نئے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس وقت
نومبر
’غزہ منصوبے‘ کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
نومبر
زیلنسکی نے اچانک انتخابات کرانے پر رضامندی کیوں ظاہر کی؟
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: کچھ تجزیہ کار یوکرائنی صدر کی اچانک تبدیلی اور انتخابات
دسمبر
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:یدیعوت احارانوت اخبار کے مطابق اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی
جون
ایران سعودی تعلقات کی بحالی سے امریکی صیہونی لابیاں سیخ پا
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں ایران مخالف صہیونی لابی سمجھے جانے والے تھنک ٹینک
مارچ