ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کردیا۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت بہت ضروری ہے، دس ہزار 300 بچوں کے دل کا آپریشن کرنے سے انہیں نئی زندگی ملی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سےصحت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، بچوں کی پیچیدہ ہارٹ سرجریز کے لیے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی ہیں، ماضی میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو نہیں دی جاتی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہر طرح کی ادویات موجود ہیں، غریب کا پیسہ کرپشن کی مد میں کسی کو نہیں کھانے دوں گی، کوشش ہو گی کہ علاج کے لیے کسی کو بھی دوسرے شہر نہ جانا پڑے، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت کے لیے 630 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں بھی جا سکتی ہیں، شعبہ کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے عوام سہولیات سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بنیادی مرکز صحت میں بھی جدید سہولیات دی جا رہی ہیں، شکایات آتی ہیں سی ٹی سکین، ایم آر آئی کی مشین خراب ہے، اگر کوئی چیز خراب ہے تو اِسے ٹھیک کرایا جائے تاکہ مریضوں کو دربدر نہ ہونا پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کے ڈیوٹی پر نہ ہونے کی شکایات آتی ہیں، ڈیوٹی اوقات میں اگر ڈاکٹر موبائل استعمال نہیں کریں گے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، شکایات کی وجہ سے یہ سخت فیصلہ کرنا پڑے، ساری ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

ہیرس کے اندر امریکہ کا صدر بننے کے قابل نہیں ہے: صیہونی وزیر

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی وزیر نے امریکہ کے نائب صدر اور 2024

مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، فضل الرحمٰن

?️ 16 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے

سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟

?️ 6 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے

امریکہ کو پابندیوں کے بجائے انسانی حقوق کے اپنے گھناؤنے حالات سے نمٹنا چاہیے

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:روسی سفارتخانے کے پریس ترجمان نے روس کے اپوزیشن سیاستدان ولادیمیر

اندر سے کھوکھلی ہوتی صیہونی ریاست

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے النصیرات میں جرم کے صرف دو دن بعد،

نیٹو کے کمانڈوز یوکرین میں موجود ہیں: نیویارک ٹائمز

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد

پی ٹی آئی کا حکومت کو انبتاہ

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے