?️
سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ جاری رکھنے کے خلاف احتجاج کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں ہزاروں پاکستانیوں نے احتجاج کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو نسل کشی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں لانے کے لیے جنوبی افریقہ کا شکریہ ادا کیا،اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم کا موقف
واضح رہے کہ دنیا کے دوسری جانب ہزاروں امریکیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے واشنگٹن کی طرف سے اسرائیلی قابضین کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ہم نسل کشی کرنے والے جو (بائیڈن) کو ووٹ نہیں دیں گے،بائیڈن کے ہاتھ خونی ہیں اور غزہ والوں کو زندہ رہنے دو” جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
غزہ کے جنوب میں جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور شہید عمر القاسم فورسز کی قومی مزاحمتی بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ وہ خان یونس کے علاقے جورہ لوط اور بطن السمین کے محور میں اسرائیلی غاصبوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں داخل ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطین کے بارے میں پاکستان کا مؤقف
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی گشتی فوج راستے میں بم دھماکہ کیا جس کے دوران متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
نیز صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر فوج کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک اس حکومت کے 188 فوجی مارے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق
اپریل
پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
?️ 13 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے
مئی
شام میں امریکی قابضین کی حالت زار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
وزیر اعظم کسی کی طرفداری نہیں کرتے
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے
جون
عبرانی ذرائع نے ایران کی طرف سے اسرائیل کو پہنچنے والے شدید نقصان کی سنسر شپ کا انکشاف کیا ہے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 ٹیلی ویژن نے ایران کے
جون
آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے
دسمبر
خالد مشعل: اسرائیل ایک حقیقی خطرہ ہے/گزیٹا کی خودمختاری فلسطینیوں کی ہونی چاہیے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے اس
دسمبر