?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہر طالع آزما کو کہتا ہوں تم قادر نہیں ہو، یہ ظلم کا نظام ہے، ملکی فلاح کے راستے سے ہٹ جاؤ۔
سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی حربہ ہے، جیل میں مقدمات بذات خود خلافِ قانون ہے، عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق حقوق نہیں دیئے جا رہے، ان کی اخبارات بند کر کے بچوں سے بات تک نہیں کروائی جاتی، اس نظام کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں، اوپن کورٹ میں ٹرائل ہونا چاہیئے، ہر ملزم کا حق ہوتا ہے کہ اسے فئیر اوپن ٹرائل ملے۔
سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ ہم تباہی کے گڑھے میں گر چکے ہیں اس سے نکلنا ہوگا، ہر طالع آزما کو کہتا ہوں تم قادر نہیں ہو، ۔
یہ ظلم کا نظام ہے، ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ، پاکستان کے عوام کی بات سنو اور ملک کی فلاح کے راستے سے ہٹ جاؤ، ہم جس راستے پر جا رہے ہیں یہ تباہی کا راستہ ہے، یہ ایک گڑھا ہے جس میں ہم گر چکے ہیں، 22 ماہ سے عمران خان کو عوام کی نظروں سے دور کرنے کو کوشش جاری ہے، ان کا خیال تھا کہ عمران خان کی تصویر سکرین سے ہٹائیں گے تو لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا، عمران خان جیل میں بیٹھا ہر روز قدآور ہورہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا کوئی کردار نہیں، یہ حکومت مجبور محض ہے، جنگ سپاہیوں نے لڑنی ہے پاکستان کے سپاہیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن جو سیاست کرتے ہیں اور سیاست میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور بحثیت وزیر اعلیٰ شریک ہوں گے وہ بتائیں گے کہ تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت کے بغیر کوئی رائے نہیں دے سکتی۔


مشہور خبریں۔
تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہوں گے:خواجہ محمد آصف
?️ 21 اکتوبر 2025تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہوں
اکتوبر
حکومت انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کامعاملہ آج پارلیمنٹ میں پیش کرے گی
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم
اپریل
چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد اے آئی ایپس میں اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر پیش
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم چیٹ جی پی
اپریل
خوشبو سے خصلت نہیں بدل سکتی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن میس
دسمبر
نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے
اپریل
ہم اکیلے اتنے بڑے زلزلے کے نتائج سے نہیں نمٹ سکتے:ترکی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے لیے اکیلے
مارچ
حزب اللہ کے ڈرونز کیسے صیہونی قابضین کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے؟
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جدید اور ترقی پذیر ڈرونز جو اکثر
ستمبر
ٹرمپ اپنی ضد پر اٹل
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ
جولائی