?️
ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کے سیکریٹری نعیم اللہ خان اور ڈرائیور ادریس کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا کے مطابق نعیم اللہ خان کو عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔
ہری پور پولیس نے بتایا کہ نعیم اللہ خان کو دفعہ 212کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں انسپکٹر جنرل پنجاب ( آئی جی) نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب پر درج کیسزکی تفصیلات جمع کروادی تھی
ڈان نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمر ایوب پر پنجاب میں 21 مقدمات درج ہیں، ان پر اٹک میں 3 اور گوجرانولہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر پر راولپنڈی میں 13 اور لاہور میں 4 مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (20 دسمبر)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کی تھی۔
عمر ایوب کے وکیل نے بتایا کہ حکومت مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے میں دانستہ تاخیر کی کر رہی ہے، یہ رپورٹ پیش نہ کر کے ٹیکنیکل طور پر الیکشن سے روکنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے کا بھی الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی کیسز ہیں تو اس کی تفصیلات بتائے۔
مشہور خبریں۔
امریکی والدین سوشل نیٹ ورک کے استعمال کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئےفکرمند
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ نصف والدین کا خیال
مئی
گوادر کا نیا ایئرپورٹ: نہ جہاز نہ مسافر، بس ایک پراسراریت
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لاگت کے حوالے سے پاکستان کا یہ سب
فروری
فیس بک کی فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے
اگست
آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا
?️ 18 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی
ستمبر
ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں
دسمبر
چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائیں، تمام سہولتیں مہیا کریں گے، وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ
ستمبر
طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک
جولائی
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
?️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون