گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں، یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گِل کی بیماری کے باعث سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، احتساب عدالت نے تفتیشی افسر پر جرح کیلئے آئندہ سماعت کا آخری موقع دے دیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کرلیا اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں، گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے، الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، 8 فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا لیکن ایک مرتبہ بھی قاضی فائز عیسی نے یہ نہیں کہا، ججز کو آج دھمکیاں مل رہی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے جو کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اُن کو کیوں نہیں سُن رہا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو پتا ہے اس پر آرٹیکل سکس لگے گا اسی لیے الیکشن فراڈ کو دبایا جارہا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات کی تعریف کرتا ہے، کل سے جو کچھ ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں، الیکشن فراڈ کو کور کرنے کیلئے اِن کو اپنے ججز چاہئیں، یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز ان کے تابع ہو جائیں، اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی

حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے سرحدی مذاکرات میں تازہ

پاکستان میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چوتھا

مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور

سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

?️ 11 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی

امریکی قابضین کا دہشت گردوں کو شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین نے اپنے

شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے