?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو سطح پر گیس کی مانگ کی مانگ بڑھ رہی ہے،گیس بحران نہیں ہے ، ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہار نے کہا کہ ایک اینکر نے حکومت کے خلاف منظم مہم چلا کر بدنام کرنےکی کوشش کی جبکہ میں نے اینکرکو بارہا وضاحت دینے کے لیے رابطہ کیا مگر میرا مؤقف اور حقائق نہیں لیے گئے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ اینکرکو نیوٹرل صحافی اورماہرین کی موجودگی میں اپنی دو شرائط گفتگو کے دوران ٹوکہ نہیں جائیگا، رخ کو دوسری طرف نہیں موڑا جائیگا کے ساتھ پروگرام کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔حماد اظہر نےکہا معاہدے کے مطابق ہم ایل این جی کے چودہ کارگو لے ہی نہیں سکتے بلکہ ایک سال کے اندر ہم4.5 چار اعشاریہ پانچ ملین ٹن کے حساب سے بارہ ہی کارگو خرید سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معائدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا نے آرایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنےکی وجہ سےپیسےنہیں کاٹے بلکہ گھریلوسطح پرگیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کاذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید وضاحت کی کہ سردیوں میں آنے والےگیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار
?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار معروف عرب تجزیہ
اکتوبر
سعودی عرب نے ایسا کیا کیا کہ ایک بار پھر صیہونی خوش ہو گئے
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے
جولائی
سعودیوں کی طرف سے دو ریاستی حل کی از سر نو تجویز
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: کل منگل کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل
اپریل
ایف بی آئی کا بجٹ بند ہونا چاہیے:ٹرمپ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے مین ہیٹن
اپریل
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
?️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب
جنوری
اماراتی جہاز کے قبضے پر ریاض ناراض
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کو قبضے میں لینے
جنوری
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل