گورنر پنجاب کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، 14مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد دی

سلیم حیدر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے چیئرمین سینیٹ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ سے 14 مقدمات میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ سردار سلیم کا اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ہمیشہ بہادری سے سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات کا سامنا کیا، صدر زرداری سمیت پی پی قیادت اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، جبکہ بحثیت گورنر پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے صوبہ میں کارکنوں میں نئی سیاسی روح ڈال دی ہے،ان کی کاوشوں سے دوسری جماعتوں سے لوگ پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے پارٹی کے لیے خدمات قابل ستائش قرار دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پھانسیاں، قید و بند کی صعوبتیں پی پی پی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو نہیں دبا سکیں، سیاسی انتقام کی سیاست نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، تاریخ گواہ ہے کہ پی پی پی نے کبھی بھی سیاسی انتقام کی سیاست نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

کیا عراق اور شام کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کا حق نہیں ہے؟

?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:فٹ بال ورلڈ فیڈریشن نے عراق اور شام کو ورلڈ کپ

وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے

?️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی

خطے کی تازہ صورتحال پر امریکی ذرائع ابلاغ کا ردعمل

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے خطے میں گزشتہ گھنٹوں کے دوران پیش

عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 19 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا

امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: 31 دسمبر امریکہ کے لیے عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کی

امریکی فوج نے ٹرمپ کو خبردار کیا؛ ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج ناقابل تلافی 

?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جوائنٹ چیفس

صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا

اسد عمر، اسد قیصر کی جہانگیر ترین گروپ سے روابط کی تردید

?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے