?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ اور آذربائیجان ک سفیروں سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوغلو اور آذربائیجان کے سفیر خزر فرہادوف نے گورنر پنجاب کو بھارت کے خلاف جنگی اور شاندار سفارتی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، تمام سیاسی جماعتوں نے یہ ثابت کیا کہ ملک کی خاطر سب ایک پیج پر ہیں، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوتوں کے پہلگام ڈرامہ کے الزامات لگائے، ہماری پاک فوج کے شاہینوں نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ ان کے ہوش اڑا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے مثبت کردار ادا کر کے دنیا کو یہ بتا دیا کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے مگر اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔


مشہور خبریں۔
جولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی کے لئے اہم ہیں:امریکہ
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ موجودہ صورتحال میں
فروری
ملک سے باہر نہیں جاوں گی یہ میرا ملک ہے: مریم نواز
?️ 15 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی
فروری
صیہونی ابرہیم معاہدے کی سالگرہ تقریب منسوخ
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ابراہیم معاہدے کی دوسالہ سالگرہ تقریب منسوخ کرنے
اگست
نسلہ ٹاور کو رہائشیوں نے خالی کردیا
?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے
نومبر
حماس کے لئے صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کے الاخبار نے جنگ بندی کے مذاکرات میں صیہونی حکومت
مئی
’نگران حکومت آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے سہ ماہی جائزے پر بات چیت کرے گی‘
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے
ستمبر
اب ہم سر پر کفن باندھ چکے ہیں: فلسطین
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی پارلیمنٹ کے نمائندے فتحی قرعاوی نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
اگست
سنوار کے انتخاب پر امریکی اور صہیونی میڈیا کا ردعمل
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل
اگست