?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ اور لی جانے والی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔قومی اسمبلی کو بتا دیاگیا موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40لاکھ روپے جبکہ دیگر مراعات الگ ہیں، سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔
یہ انکشاف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر تحر یری جواب میں کیا، یہ بتا یا گیا کہ موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ سابقہ گورنرز سے کہیں زیادہ ہے۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی اور موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی تنخواہ سابق گورنر سے 15 لاکھ زیادہ ہے جنہیں26 اگست 2022 کو تعینات کیا گیا تھا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ کے علاوہ بھی کئی مراعات شامل ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کو ہاؤس رینٹ الاؤنس دیاجاتا ہے جس کی مینٹیننس اور فرنشنگ بھی بینک کے ذمہ ہے۔ انہیں دو گاڑیاں بمعہ ڈرائیور اور 1200 لیٹر فیول بھی دیا جاتا ہے، فی گاڑی 600 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملتا ہے، ایک گاڑی 1600CC اور دوسری 1800CC ملتی ہے۔
گورنر کو چار ملازمین رکھنے کی اجازت ہے جن کی تنخواہ 18 ہزار روپے ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا بجلی، گیس، پانی، انٹرٹینمنٹ اور موبائل کا بل بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے بچوں کے 75 فیصد تعلیمی اخراجات بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی مراعات میں مکمل میڈیکل، فضائی ٹکٹس اور کلب ممبرشپ سمیت سکیورٹی اخراجات بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور
جنوری
شام کے زرعی سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیل کا حملہ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ مغربی شام کے علاقے
دسمبر
بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی
مارچ
سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
?️ 2 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘
ستمبر
سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو
اگست
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مئی
کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟
?️ 13 نومبر 2025 کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟ تازہ ترین
نومبر
صیہونیوں کا غزہ میں جرائم پیشہ گروہوں کا سہارہ
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی حکام نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم اور
جون