گورنرپنجاب نے سیالکوٹ واقعہ کو پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا

گورنرپنجاب نے سیالکوٹ واقعہ کو پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےسیالکوٹ واقعہ کو پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے ،اس واقعے کے ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔

ایک بیان میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں، ذمہ دار بچ نہیں سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمان سمیت 112 ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ایرانی سفیر عراقچی مسقط پہنچے

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: سید عباس عراقچی، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ،

ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے

عدنان صدیقی اور سلمان خان میں سے بہتر میزبان کون ہے؟ فیضان شیخ نے بتادیا

?️ 26 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیضان شیخ نے عدنان صدیقی اور سلمان خان

عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق

یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل پیٹرک

ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے: امریکی سینیٹر

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی

آیزنکوت کا نتانیاهو پر شدید حملہ

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی حزب یشار کے سربراہ گادی آیزنکوت نے وزیراعظم نتانیاهو

پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے