گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں برآمد، تعداد 61 ہو گئی، فائنل سرچ کے بعد عمارت مسمار کرنے کا فیصلہ

گل پلازہ

?️

کراچی (سچ خبریں) گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہے، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد لوگوں نے خود کو بچانے کے لیے دکان میں بند کرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو 1122 کو فائنل سرچ کا حکم دے دیا گیا، فائنل سرچ کے بعد گل پلازہ کی عمارت مسمار کر دیا جائے گا۔ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ عمارت کو مسمار کرنے کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہوگی، ایس بی سی اے کی رپورٹ میں عمارت کو خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔ ڈی سی ساؤتھ نے مزید کہا کہ عمارت کے باقی بچ جانے والے حصہ کو فائنل ریسکیو سرچ کے بعد مسمار کیا جائے گا۔

پولیس سرجن کے مطابق 11 نعشوں کی شناخت ہوگئی، ڈی این اے سیمپل لے لئے گئے، 51 لواحقین کے نمونے بھی لئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید ایک لاپتہ شہری کے اہل خانہ نے مسنگ پرسنز ڈیسک سے رابطہ کر لیا، 65 سالہ جہانگیر شاہ کے اہل خانہ نے مسنگ پرسنز ڈیسک پر اندراج کروا دیا جس کے بعد لاپتہ شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی۔

آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری رہا، گراؤنڈ، میزنائن اور فرسٹ فلور کو کلیئر کرا لیا گیا، بلڈنگ کا 40 فیصد سے زائد حصہ گر گیا، بلڈنگ کا باقی ڈھانچہ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ گل پلازہ کی چھت سے کاروں سمیت 32 گاڑیاں اتار لی گئیں، عمارت کی چھت سے بڑے بڑے جنریٹرز بھی اتار لئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف، پاکستان کا موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے سے قبل بورڈ میٹنگ کیلئے پُرامید

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے خلاف یمن اور ترکی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد آج پیر کے روز صعدہ

شہید سید حسن نصراللہ کی تاریخی تشییع جنازے نے حزب اللہ کی طاقت ثابت کر دی:عطوان

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:علاقائی سیاست کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب اللہ

ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں

?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

بینکس الیکٹرک گاڑیوں، گھروں اور ایس ایم ایز کی فنڈنگ کریں گے

?️ 19 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی

اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی کاروائی کیوں حیران کن تھی؟

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: نیلسن منڈیلا کی گرانقدر میراث سے متاثر ہو کر جنوبی

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے