گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور

سینیٹ

?️

گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان اسمبلی میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا قرار داد میں گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے کی مانگ کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور اب اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، وزیراعظم اور ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا درجہ دے کر اسے قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ قرار دینے کے لئے دستور پاکستان میں ترمیم کی جائے۔ اس سلسلے میں آئین میں ترامیم کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے، آئینی ترامیم میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے مسئلہ کشمیر متاثر نہ ہو۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے گزشتہ انتخابات کے دوران اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں

 پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی

?️ 19 فروری 2026 پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش

پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کرنے کا طریقہ

?️ 9 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)  مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 بھی لانچ ہونے

الاخبار نے یورپی ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے: امریکہ اور اسرائیل ایران کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ یورپی فوجی

امریکی وزیر دفاع کا نیا بحران

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ کی اہلیہ مبینہ طور پر

سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی۔ مریم نواز

?️ 19 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک

سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے