گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا

ووٹنگ

?️

گلگت (سچ خبریں) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (election commission of gb) نے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی، اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی، امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی، انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوز کا تقرر بھی کردیا، تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے گئے۔

گلگت میں امیر حمزہ، اسکردو میں خورشید احمد،دیامر میں سہیل احمد خان اور غذر میں لقمان حکیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہونگے۔ اسی طرح منہاج علی راجہ استور ،نظام الدین ہنزہ اور محسن حسین نگر میں ڈی آر او تعینات کئے گئے ہیں، گانچھے میں محمد اسحاق، کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطورڈی آر او ہونگے۔

شگر میں منظور حسین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا، تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان حملہ آوروں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ روز اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح

خطے میں کشیدگی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ اردنی وزیرخارجہ کی زبانی

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے

معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف

واٹیکان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں

بائیڈن نے یورپی رہنماؤں سے ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اس ملک کے 2024 کے صدارتی

سابق وزیر علی محمد خان رہائی کے بعد چھٹی بار گرفتار

?️ 28 جون 2023 مردان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کا پہلا خطاب کیسا رہا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات

مقبوضہ فلسطین میں داخلی اختلافات میں اضافہ ؛ صہیونی حکام کا انتباہ

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بنی گانتز نے مقبوضہ سرزمینوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے