🗓️
گلگت بلتستان: (سچ خبریں) اعلیٰ سول اور عسکری حکام پر مشتمل سیکیورٹی کمیٹی نے گلگت بلتستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی نے میڈیا میں پھیلائی جانے والی جھوٹی خبریں اور غلط معلومات کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا جس سے امن و امان کی صورتحال بحال ہوسکتی ہے۔
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی زیر صدارت سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی حکام اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے تحت کام کرنے والے اہلکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فورس کمانڈ ناردرن ایریاز(ایف سی این اے) کے کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل، گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری معیدالدین احمد وانی، گلگت بلتستان کے آئی جی پی سعید وزیر، محکمہ داخلہ اقبال حسین خان، گلگت بلتستان کے اسکاؤٹ ڈپٹی جنرل ، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈرز اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی جنرل نے شرکت کی۔
کمیٹی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام کی بحالی کا جائزہ لیا۔
کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ بحال اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانےکے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ استعداد میں اضافے اور پولیس کی اضافی نفری کے مسائل کے ساتھ ساتھ بالخصوص محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے معاملے کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاق سے رابطے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم ادارہ ہے اس لیے اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے۔
مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے جاسوس کی شناخت اور گرفتاری پر چین کا ردعمل
🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:آج چین کی قومی سلامتی کی وزارت نے ایک چینی شہری
اگست
بشار الاسد نے عام معافی کا نیا حکم نامہ جاری کیا
🗓️ 1 مئی 2022سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد نے ہفتے کے روز 2022
مئی
ہڈیوں میں نئے خلیے کی دریافت سے استخوانی علاج کی راہ میں آسانی
🗓️ 1 مارچ 2021سڈنی {سچ خبریں} آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے ماہرین نے
مارچ
دنیا میں امریکہ کی یک جہتی کا اختتام
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
فروری
سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا
جولائی
امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل
نومبر
امریکی شہریوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے انوکھا احتجاج
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: ہزاروں امریکی شہریوں نے غزہ کی جنگ میں جھوٹی سرخ
جون
ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد
🗓️ 10 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی
دسمبر