?️
کراچی (سچ خبریں)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں شہرقائد کے لوگوں کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، گرین لائن بسوں کو لانے والا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شہر قائد کے شہریوں کی سفری مشکلات اب دور ہونے والی ہیں کیوں کہ گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں، جن کی نقاب کشائی آج ساڑھے تین بجے ہوگی۔
بسیں تو کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن منصوبے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہوسکی، ٹکٹ بھر ہو یا اسٹیشن دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کےلیے داخلی اور خارجہ دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ بسوں کی آمد سے قبل ہی گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز عنقریب کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر
مارچ
نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں
جنوری
عالمی برادری صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے کام کرے: عرب لیگ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یہ نیا خونی قتل عام، جو 2023 کے آغاز کے بعد
مارچ
افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی
اپریل
سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی
جنوری
یوکرین جنگ کے بعد پیوٹن کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اتوار کی شام تہران کے وقت
جون
9 مئی المناک دن، جرم کرنے والے کے بچ نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
2022 میں جاپانی طالب علموں کی خودکشی کا ریکارڈ قائم
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ
مارچ