?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور وزیر اعلیٰ سمیت ارکان اسمبلی کا قیمتی سامان غائب کرنے کے الزام میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان اسمبلی کا قیمتی سامان غائب کرنے کے الزام میں آئی جی اسلام آباد سمیت وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 600 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والے ہزاروں کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے، اس دوران پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، اور پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ دیر کے لیے چائنا چوک آئے اور اس کے بعد پختونخوا ہاؤس روانہ ہو گئے تھے، بعد ازاں علی امین گنڈاپور کو حراست میں لینے کے لیے پولیس نے کارروائی کی تھی۔
اس پیشرفت کے اگلے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، میری سرکاری گاڑی کو توڑا گیا، آ ئی جی اسلام آباد آپ اتنے نیچے نا جاؤ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پوری رات خیبرپختونخوا ہاؤس میں تھا، یہ آپ کی کارکردگی ہے، آپ نے چار چھاپے مارے، میرے گارڈز کو مارا اور لوٹا بھی گیا، یہ سرکاری غنڈہ ہے اور اس فلور پر آئی جی اسلام آباد معافی مانگیں ورنہ ایف آئی آر ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
?️ 19 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں ایک
دسمبر
گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل
?️ 31 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی
دسمبر
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی
اکتوبر
صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ مزاحمتی تحریک
مارچ
اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کرے:ترکی
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسرائیل کے ایران
جون
ابتدائی منٹوں میں ہی سعودی عرب نے یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی جو ہفتے کی
اپریل
سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے
ستمبر
24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 78مریض انتقال کر گئے
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اگرچہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز
ستمبر