کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے مہینے کے لیے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

 دوسری جانب نیپرا نے حکومتی سبسڈی کم کرنے کے لیے 3 ماہ کے لیے اس کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا نے سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی تھی اور حکومت کے کسان پیکیج کے تحت زرعی صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کردی تھی۔

عوامی سماعت کے دوران نیپرا نے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 0.1938 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی تاہم اعدادوشمار کی چانچ پڑتال اور شواہد کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 0.1857 پیسے فی ونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ ایک اور سماعت میں نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی لیکن لیکن شواہد کی بنیاد پر انہوں نے 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ کی کمی کا حساب لگایا جس کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے صارفین کو نومبر 2022 کے ماہ میں ایندھن کی قیمت کی مد میں 10 ارب روپے کا ریلیف ملا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی وجہ ستمبر کے مقابلے میں گیس کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی، آر ایل این جی کی قیمت میں 22 فیصد اور فرنس آئل کی قیمت میں 16 فیصد کمی ہے۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے نومبر میں بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کا استعمال نہیں کیا۔

اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک بن قاسم پلانٹ کے دو یونٹ 750 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور چند دنوں میں یہ پیداوار 900 میگا واٹ تک پہنچ جائے گا اس لیے پلانٹ کے مکمل طور پر شروع ہونے کے بعد آئندہ موسم گرما میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو ایک ہفتے کے اندر بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی، کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں آئندہ ماہ جنوری میں شامل کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

برصغیر کی ترقی؛ پاکستان سفارتی وفد بیرون ملک بھیج رہا ہے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے

طالبان پر تنقید کرنے کے جرم میں افغان پروفیسر گرفتار

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں

صیہونی مسجد الاقصی کی شناخت ختم کرنے کے درپے:عرب لیگ

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:عرب لیگ نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت کو خطے

’امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کرےگی‘

?️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار

اسرائیلی کمانڈر جانتے ہیں کہ غزہ میں فتح ناممکن ہے: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست ملٹری تجزیہ کار رونن برگمین نے اسرائیلی فوج کی

ٹرمپ کا نیتن یاہو کی معافی کا مطالبہ؛ صیہونی صدر کا جواب

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ کو خط

اسرائیل اور سعودی عرب دوستی کا مقصد، خطے میں امن اور خوشحالی یا اسلام کے ساتھ غداری؟؟؟

?️ 4 اپریل 2021(سچ خبریں) حال ہی میں سعودی عرب کے ایک وزیر نے اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے