?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کینیڈا میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اورکینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے 7 پاکستانی نژادکینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پر اظہار افسوس کیا ہے، ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ البرٹامیں گھرمیں آتشزدگی سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، اس معاملے پر پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اورکینیڈین حکام سے رابطے میں ہے ، پاکستانی قونصلیٹ نے متاثرہ خاندان کوہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کینیڈین حکام سےرابطے میں ہیں ، کینیڈین حکام کے مطابق ابھی تک آتشزدی کے واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں کوئی مجرمانہ ہاتھ ملوث نہیں ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواح میں ایک گھر میں آتشزدگی ہوئی، آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جُھلس کر جاں بحق ہوگئے ، کینیڈا کے شہر کیلگری میں صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جا سکا ، اس آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص اور 4 بچے محفوظ رہے ، جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق کراچی سے ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہوئی آتشزدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 6 تک پہنچ چکا ہے جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے ، کینیڈا میں گرمی کی حالیہ لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 719 تک پہنچ چکی ہے ، کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی شدید گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں ، کووڈ ویکسی نیشن مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں جب کہ حکام نے شہر کے چوراہوں پر عارضی فوارے لگا دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبی کریم
ستمبر
ریکوڈک ریفرنس: وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی قانونی شقوں کا جائزہ لیں، سپریم کورٹ
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی
نومبر
صہیونی امریکی فاؤنڈیشن کی ویزمین انسٹیٹیوٹ کو ۲۶ ملین ڈالر کی مالی امداد
?️ 17 ستمبر 2025صہیونی امریکی فاؤنڈیشن کی ویزمین انسٹیٹیوٹ کو ۲۶ ملین ڈالر کی مالی
ستمبر
زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی
?️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی
دسمبر
شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس
?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر
جون
نائجر میں آخری امریکی فوجی اڈہ بند
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: افریقہ میں امریکی کمانڈ نے نائجر میں اپنے آخری اڈے
اگست
6 سال قید تنہائی میں رہنے والے فلسطینی قیدی کی کہانی
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے صالح موسی کی قید کے دوران، جنہیں
فروری
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی