کینالز کی تعمیر کا معاملہ، حکومت کا پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کینالز کی تعمیر معاملہ پرحکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا،کمیٹی کے سربراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈا ر ہونگے جبکہ کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال سمیت آبی و زرعی ماہرین کو بھی شامل کیا جائیگا،وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کر دی جائیگی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سے رابطہ کرکے مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔اس کے ساتھ ساتھ حکومتی مذاکراتی کمیٹی دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کریگی۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر جلدہی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے ۔

ن لیگ کے سینئر رہنماءنے ایکسپریس نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر چھ کینالز منصوبے کی تعمیر پر پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے تحفظات اور صوبے میں احتجاج کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت میںتفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی یہ طے ہواتھا کہ اس معاملے کومذاکرات سے حل کیا جائے گاجس کے بعد حکومت نے پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس منصوبے پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ضرورت پڑنے پر اس منصوبے پر مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بھی بلائیں گے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کے تحفظات معلوم کریگی اور منصوبے کی تمام پہلووں سے فنی جانچ بھی کی جائے گی اور معاملے کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ حکومت پیپلزپارٹی کو مذاکرات میں کینالز منصوبے کی افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کریگی۔

مسلم لیگ ن اس منصوبے پر اپنی حکمت عملی میں تبدیلی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کرے گی جبکہ مسلم لیگ ن اس منصوبے کی پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔حکومت کینالز کی تعمیرکے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرنے پر غور کررہی ہے۔ 

مشہور خبریں۔

ابوغریب کے 3 قیدیوں کو امریکہ سے 42 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عدالت نے وزارت دفاع کی ایک کنٹریکٹر کمپنی CACI Premier

امریکہ کو چین سے مقابلے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا اور سیاسی حلقے ان دنوں ریاض اور تل ابیب کے

جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 2 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل

پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت

غزہ کی صورتحال پر چین کا اظہار خیال

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: چین اور مصر کے صدور نے اجلاس میں غزہ کے

حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و

میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ چوہدری شجاعت

?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے

آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردوں کے عزائم کو شکست دی۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے