کیا پابندیاں خاندان کے افراد پر لاگو ہوتی ہیں ؟،علیمہ خان نے عمران خان سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پرسوالات اٹھا دئیے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) کیا عید کی چھٹیوں کی پابندیاں صرف خاندان کے افراد پر لاگو ہوتی ہیں ؟ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مخصوص لوگوں کی ملاقات کرانے پر سوالات اٹھا دئیے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر )پر اپنے شیئر کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت ہے۔

ہمیں جیل حکام کی جانب سے صاف طور پر بتایا گیا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران خاندان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔علیمہ خان نے اپنے بیان میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمیں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن کچھ لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے ؟ کیا عید کی چھٹیوں کی پابندیاں صرف خاندان کے افراد پر لاگو ہوتی ہیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ آخری بار ہم اپنے بھائی سے منگل 20 مارچ کو ملے تھے۔ پچھلے منگل 27 مارچ کو ہمیں اپنے بھائی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماءاعظم سواتی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر سیف ودیگر نے ملاقات کی تھی ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیدیاتھا۔

علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی تھی جس میں سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔جیل میں ہونے والی ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محورسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین گنڈاپور، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی عمران کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی تھی۔ذرائع کاکہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کوسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کیں تھیں کہ جب تک مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوتی اسے راز میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراو کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

طاقت کا کھیل؛پیوٹن نے ٹرمپ کے ایلچی کو 12 گھنٹے انتظار کرایا  

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کو

ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے

?️ 25 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند

اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز

?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت

ایران پر حملے کی ذمہ داری کا اعتراف،ٹرمپ کے بیان کے سنگین اثرات

?️ 21 نومبر 2025 ایران پر حملے کی ذمہ داری کا اعتراف،ٹرمپ کے بیان کے

اگر ہم دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک منصوبہ مکمل کرلیتے ہیں تو یہ ایک کرشمہ ہوگا:شہباز شریف

?️ 17 اپریل 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم دیامر

صیہونی حکومت کی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین مداخلت

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:دیبکا انفارمیشن بیس نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ

امریکہ وینزویلا کے سیاسی نظام کو تبدیل کرنا چاہتا ہے: روس

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے جمعہ

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت

?️ 9 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے