کیا وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات ہوئی ہے

?️

لاہور(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان ایک خاموش ملاقات ہو ئی ہے  ہے جس میں گلے شکوے شکایات کا تبادلہ ہوا  جہانگیرترین نے کہا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں جہانگیرترین کو علی ظفرکی سفارشات پر مقدمات میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے یہ ملاقات جہانگیرترین گروپ کے وفد کی ملاقات سے قبل ہوچکی تھی۔

انہوں سینئر صحافی طلعت حسین نے رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین سے خاموش ملاقات کی،ملاقات میں بہت سارے ایسے معاملات جو جہانگیرترین گروپ کی ملاقات میں طے پانے تھے، عمران خان اور جہانگیرترین کی ملاقات میں طے ہوچکے تھے۔مستندمعلومات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے وفدکی ملاقات سے قبل عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان جو ملاقات ہوئی اس میں ایک اور شخص بھی موجود تھی۔

کچھ گلے شکوے شکایات ہوئیں، عمران خان کے نزدیک چینی کی قیمتوں سے متعلق جہانگیرترین بہتر کردار ادا کرسکتے تھے، لیکن چینی قیمتیں بڑھانے میں کردار رہا ہے۔چینی کی قیمتوں سے متعلق ایکشن لینا ناگزیر ہوچکا تھا، جب ایکشن لیا گیا تو توپوں کا رخ جہانگیرترین کی طرف بھی ہونا تھا، جہانگیرترین کا مئوقف تھا کہ مارکیٹ کے اندر اگر چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے تو وہ اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے، کچھ معاملات طے ہوئے دونوں اطراف معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی، جہانگیرترین کے کیسز کافی پیچیدہ ہوچکے ہیں، میڈیا کو دکھانے کیلئے جہانگیرترین کیخلاف ایکشن لیا گیا کہ دیکھیں کیا دبنگ بندہ ہے جو اپنے دوستوں کو بھی نہیں چھوڑ رہا۔

جہانگیرترین کے مخالف گروپ اور کچھ دوستوں نے ان کیخلاف کام کیا، کہ جہانگیرترین کو فارغ کیا جائے اور ایکشن لیا جائے۔ جس پر جہانگیرترین کیخلاف ایف آئی آرزدرج ہوگئیں۔ اب علی ظفر پر ہے کہ وہ وزیراعظم کو کیا سفارشات پیش کرتے ہیں؟ہوسکتا جہانگیرترین کو مقدمات میں کچھ ریلیف مل جائے۔ قابل ذکر بات ہے کہ اگر جہانگیرترین کو ریلیف نہیں دینا تھا تو میٹنگ کو پبلک کیوں نہیں کیا گیا؟بہرحال وزیراعظم اور جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کہیں گے کہ میٹنگ نہیں ہوئی ،اگر وہ میٹنگ کو مسترد کریں گے تو ہم معلومات سامنے لائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایف آئی اے ہر ممکن اقدامات باجود بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) غیر قانونی کرنسی

نئے معاہدے میں امریکہ ایران کو ہرجانہ ادا کرے گا: سلیوان

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: جیک سلیوان، سابق مشیر قومی سلامتی امریکا، نے اپنے پوڈکاسٹ

وزیر داخلہ کا وزیراعظم کو جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ

?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران

ایمنسٹی انٹرنیشنل: ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی ٹرمپ کی دھمکیاں، جنگی جرم ہیں

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل نے ایران میں پلوں اور

سعودی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رویے کے حماس ریاض تعلقات پر اثرات

?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی

وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم

روس کا صیہونیوں کی ثالثی قبول کرنے سے انکار

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل

صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے گھر کو مسمار کیا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    صیہونی فوجیوں نے صور باهر قصبے کے علاقے وادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے