?️
سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے اور یہ خاندان شیخ حسینہ کی روش پر چل رہا ہے لہذا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے سے حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے شریف خاندان کو سیاست سے مائنس قرار دے دیا
لہٰذا، سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانون بدنیتی پر مبنی ہے اور مفاد عامہ کے خلاف ہے، ایسی ہی اقدامات کے نتیجے میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے حکومت اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک دن میں قانون پاس کرنا آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔
فسطائیت کا انجام شریف خاندان کے لیے خوفناک ثابت ہوگا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک کو بچانے والی پارٹی اس وقت صرف تحریک انصاف ہے اور عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا شریف خاندان کا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہونے والا ہے؟
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور الیکشن ترمیمی ایکٹ کا مقصد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔
حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی مالیاتی خدمات کا روس پر پابندیاں لگانے سے 17 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی مالیاتی خدمات
مارچ
دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں
دسمبر
افغان فوج کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےصوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر نے آج اعلان
جون
پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز
فروری
انگلینڈ میں عوام کی حالت زار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد سماجی
جولائی
صیہونی نئی پناہ گاہ کی تلاش میں
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار یونانی جزائر خریدنے کی کوشش کر رہا
مارچ
ہم اسرائیل کی توہین کا جواب دیں گے: ہسپانوی وزیر خارجہ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم
مئی
حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے
جنوری