?️
سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب حکومتوں کے اس ملک پر ناجائز صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والوں کی صف میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عربوں کا نہیں ہے،امت اسلامیہ کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا اسرائیل کے وحشیانہ حملے بند کراے:پاکستان
سینیٹر مشتاق احمد نے پاکستان کے ABN چینل کے سیاسی پروگرام میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف عالمی اسمبلیوں کی خاموشی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں غیر ملکی سازشوں سے پریشان ہیں اس لیے کہ یہ ملک اب تک اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے منصوبے کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہے۔
اس بزرگ پاکستانی سیاست دان نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کا مسئلہ صرف عرب اقوام یا ان کے حکمرانوں کا نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ تمام اسلامی اقوام سے متعلق ہے اور ہم ناجائز صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو ایک گہرے معاشی بحران کا سامنا ہے اور اسرائیل کے حامی پاکستان کے مسائل کو ہوا دینے اور اس ملک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض عرب حکومتیں دباؤ کا استعمال کرتی ہیں، لیکن ہمیں یہ کہنا چاہیے کہ اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کا مطلب ایک قابض حکومت کو جائز قرار دینا نیز فلسطینی سرزمین پر قبضے کی حمایت اور مظلوم قوم پر ظلم کرنا ہے۔
پاکستان کی سینیٹ میں جماعت اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ اس ملک کی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ دشمنی کی تاریخ قیام پاکستان سے پہلے کی ہے اور ہم کبھی بھی پاکستان کے بانی مرحوم محمد علی جناح کے نظریے کے برعکس قدم نہیں اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان
انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی خطے میں گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل کبھی بھی اسلامی ممالک کا دوست نہیں ہو گا، آج ہمیں ترکی اور مصر سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرکے کیا حاصل کیا؟
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، پاکستان کے وزیر خارجہ نے، فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے اس ملک کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے معاملے پر اسلام آباد حکومت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی کے خلاف احتجاج، نگران وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم
?️ 29 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے
ستمبر
شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی
ستمبر
مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات زر، برآمدات میں کمی کے سبب 8.3 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات
جولائی
غزہ میں فلسطینی مجاہدین کی چابکدستی؛صیہونیوں کا ناک میں دم
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں حیران
جولائی
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر
مارچ
یوکرین کے بارے میں ٹرمپ نے بھی عقلمندی کی بات کی
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن
جولائی
غزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کی تفیصلات کا انکشاف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی پر مبنی امریکہ
ستمبر
شام کے واقعات اسرائیل کے مفادات کے عین مطابق
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیل کے معاہدے کے
دسمبر