?️
سچ خبریں: نائب وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، بلکہ یہ فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے۔ نواز شریف کے دور حکومت میں مہنگائی پر قابو پا لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، اور ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کو قربان کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نے ایک معاشی قوت بننا ہے اور وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی اور پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ جماعت ہے اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد اس پر پابندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ واپس لے لے گی؟
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے تحت ملکی معاملات کو چلائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی طرح آئین و قانون سے کھلواڑ نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
میانمار میں بم دھماکا، 3 پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 4 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جہاں ایک طرف فوجی بغاوت کے خلاف
مئی
ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین ڈالر کی پیشکش کی
?️ 9 اکتوبر 2025ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین
اکتوبر
ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا
?️ 30 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر
نومبر
یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر
جولائی
فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے
فروری
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے دوری اختیار کرلی
?️ 22 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے
مئی
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر