?️
عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے رہائی ملنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری ہے گی، اسرائیلی ناکہ بندی کو دوبارہ توڑیں گے۔
رہائی کے بعد جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ مجھے الحمداللہ رہائی مل چکی ہے اور میں اردن پہنچ چکا ہوں تاہم دورانِ حراست اسرائیلی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، 6 دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں قید رہے جہاں ہم پر کتے چھوڑے گئے، پیروں میں بیٹریاں ڈالی گئیں اور جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی، پانی تک رسائی بھی نہیں دی گئی، ہم نے مطالبات کے حق میں 3 دن بھوک ہڑتال کی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 روز قید میں رکھنے کے بعد 150 ساتھیوں سمیت مجھے رہا کر دیا گیا، اس وقت اردن میں موجود ہوں اور جلد پاکستان واپسی کا ارادہ ہے لیکن نسل کشی کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور غزہ کو بچانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم اسرائیل کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
قبل ازیں نائب وزیراعطم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، وہ اچھی صحت اور بلند حوصلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ سابق سینیٹر کی خواہش اور سہولت کے لحاظ سے ان کی پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، مجھے اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جنہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ سرگرمی سے حصہ لیا اور مدد کی۔
خیال رہے کہ غزہ کے عوام کیلئے امداد لے کر جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو اسرائیلی فوج نے روک کر اس کی کشتیوں کو قبضے میں لیتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا تھا، اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو غزہ سے تقریباً ستر ناٹیکل میل دور گھیرے میں لیا جہاں اسرائیلی کمانڈوز نے اچانک دھاوا بولتے ہوئے 13 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان پر موجود 200 کے قریب سرگرم کارکنوں کو حراست میں لے کر اسرائیلی بندرگاہ منتقل کردیا، اسرائیلی اہلکاروں نے الما اور سائرس نامی کشتیوں پر سوار تمام افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
?️ 8 جون 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ
جون
صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی
?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان کا تعلیمی اداروں
ستمبر
عدالت کا مونس الہیٰ کے اٹھائے گئے دوست کو پیش کرنے کا حکم
?️ 8 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر حراست میں لیے
جنوری
ایف سی بلوچستان نارتھ کی امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ محسن نقوی
?️ 27 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
جولائی
فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب
دسمبر
عراق میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم
جنوری
شاہ رخ والد سے آکر ملے اور کہا آپ کو فالو کرتا ہوں، ربیکا خان
?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے
اپریل