?️
کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی اہم کارروائی کے دوران تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او شہباز الٰہی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے پہاڑی علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر لیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا چھ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر قوم کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیرجوانوں پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپی کونسل کے صدر: ایران میں کشیدگی میں اضافہ جنگ بندی اور امن کا باعث نہیں بنے گا
?️ 6 اپریل 2026 سچ خبریں: یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ
اپریل
کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کرکے قید میں رکھا جائے۔ علیمہ خان
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان
اکتوبر
امریکہ شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے داعش کو استعمال کر رہا ہے: روس
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں ولادیمیر پیوٹن کے نمائندے الیگزینڈر لاورنتی اف نے آج
جنوری
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021رام اللہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے مغربی
جولائی
ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:خلیج فارس
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ جنگ کے حوالے سے
جون
وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی
اگست
نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان نزدیک، سیاسی گہما گہمی میں اضافہ
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کے
نومبر
9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم
فروری